ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ڈی پی ایس ایکٹ میں غلطیوں کو دور کرنے کیلئے مرکز نے پیش کیابل، اپوزیشن نے کی مخالفت 

این ڈی پی ایس ایکٹ میں غلطیوں کو دور کرنے کیلئے مرکز نے پیش کیابل، اپوزیشن نے کی مخالفت 

Mon, 06 Dec 2021 23:09:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 6 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران پیر کو لوک سبھا میں این ڈی پی ایس ایکٹ میں بے ضابطگیوں کو دور کرنے کا ایک بل پیش کیا گیا۔ یہ بل ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراد نے پیش کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ این ڈی پی ایس کے سیکشن 27اے میں پائے جانے والے تضاد کو دور کرنے کیلئے اپنے قانون سازی کے ارادے کو پورا کرنے کیلئے سیکشن 27اے کے سیکشن 8اے کو سیکشن 8بی سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی دوران ریوولوشنسٹ سوشلسٹ پارٹی (آرایس پی) کے این کے پریما چندرن نے اس بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھاری اکثریت کی وجہ سے یہ حکومت حساس نہیں ہے اور اپوزیشن کی کسی بات پر دھیان نہیں دیتی۔ پریم چندرن نے کہا کہ یہ بل مناسب بحث کے بغیر پیش کیا جا رہا ہے اور یہ آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مسودے میں بھی غلطی ہوئی ہے۔بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے بھرتری ہری مہتاب نے کہا کہ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بل مسودہ میں غلطی کو درست کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون 1985 میں بنایا گیا تھا اور اس میں تین بار ترمیم کی جا چکی ہے۔ اس میں آخری ترمیم سال 2014 میں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سات سال بعد غلطی کیسے محسوس ہوئی؟ کانگریس پارٹی کے کے سریش نے بھی بل کا دوبارہ مسودہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔


Share: